آصف لقمان قاضی کی گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات

150

لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی نے ہفتے کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر چودھری محمد سرور نے جماعت اسلامی کے رفاہی ادارے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ہمیں سیاسی مفادات سے بالاترہوکر ملک و قوم کے مفاد میں تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی معیشت اور قانون کی بالادستی پر اعتماد بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر گلاسگو کی اہم سماجی شخصیت اور اینکر پرسن زبیر ملک بھی موجود تھے۔