ایم کیوایم پھر تفریق کوفروغ دے رہی ہے‘مرتضیٰ وہاب

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیوایم خود کو بچانے کے لیے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے،پیپلز پارٹی تمام سازشوں کے باوجود عوام میں موجود ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد سے کورونا کیس میں کمی ہورہی ہے اور 28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں اور اسکول بھی کھل رہے ہیں، خود کوویکسی نیٹ کرائیں تاکہ وبا سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سائیٹ زون میں 15 نئی سڑکوں کاافتتاح ہورہا ہے، ماڑی پورروڈ کومکمل کردیاگیاہے ،کراچی کے لیے نئے مالی سال میں نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیںجبکہ وفاقی حکومت نے کون سا وعدہ پورا کیا۔