اعجاز فاروقی کرکٹ، النور جم خانہ کی شاندار فتح

225

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید3 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جمخانہ نے قذافی جمخانہ کو 143 رنز سے شکست دیدی النور جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنز ز بنائے مرزا اسد بیگ نے 47 جبکہ احمد اقبال نے 46 اور فضل سبحان نے 35 رنز ز بنائے۔ اسد مبین نے تین جبکہ ظفر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں قذافی جمخانہ 25 اوورز میں صرف 109 رنز ز بنا کر آؤٹ ہوگئی عدنان قریشی نے 38 اور عاطف خان نے 29 رنز ز اسکورکیے۔سلیم مال اور عدنان شاہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ائرپورٹ جمخانہ نے راوی جمخانہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی راوی جمخانہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر صرف 100 رنز بنائے ۔جواب میں ایرپورٹ جمخانہ نے صرف 13.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ جہانزیب سلطان نے 52 رنز ز جبکہ طحہٰ محمود نے 31 ناٹ آؤٹ رنز اسکور کیے ۔