سہیل تنویر کے اننگز کے آخری اوورمیں 24 رنز

234

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین ابوظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز نے80 رنز ز سے جیت حاصل کی۔ ملتان سلطانز کا اسکور14.2 اوور میں 3 وکٹ پر123 تھا اور لگ رہا تھا کہ وہ ایک اچھا اسکور بنانے میں کامیاب ہونگے مگر اسکے 5کھلاڑی اسکور میںصرف18 رنز ز کا اضافہ کر کے آوٹ ہوئے۔ انیسویں ا وور کے اختتام پر ملتان سلطانز کا اسکور8 وکٹ پر145 تھا۔ اننگ کا آخری اوور تیز بولر حارث روف کرانے آئے جس پر بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے والے سہیل تنویر نے 24 رنز بنائے۔ اس اوور میں انہوں نے 2 چھکے اور3چوکے لگائے۔ اوور کی چوتھی بال پر وہ کوئی رنز نہیں بنا سکے۔
اس سے پہلے اننگز کے آخری اوور میں سب سے زیادہ رنز عمید آصف نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف17 جون کو ہوئے میچ میں دیے تھے۔ انکے اس اوور میں عثمان خواجہ نے21 رنز بنائے جس میں دو چھکے ایک چوکا ، دو گیندوں پر دو رنز اور ایک گیند پر ایک رنز شامل تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اننگز کے آخری اوور میں اس سے پہلے 24 رنز نہیں بنے جبکہ کئی بولروں نے ایک اوور میں اس سے زیادہ رنز دیے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے ظفر گوہر نے پشاور زلمی کے خلاف17 جون کو ہوئے میچ میں چار اوور میں65 رنز دیے جو پاکستان سپر لیگ میں ایک اننگز میں سب سے خراب بولنگ کارکردگی ہے۔اس اسپیل کے دوران انہوں نے ایک اوور میں30 رنز بھی دیے۔اننگزکے پندرہویں اوور میں جو انکا تیسرا تھا۔ پشاور زلمی کے شعیب ملک اور شرفین ردرفورڈ نے30رنز بنائے۔ شعیب ملک نے پہلی بال پر چوکا لگانے کے بعد دوسری بال پر ایک رنز لیکر اسٹرائیک شرفین ردرفورڈ ن کو دی جنہوں نے لگاتار 4چھکے لگائے۔
لاہور قلندرز کے وہاب ریاض نے پشاور زلمی کے خلاف 10 جون کو ہوئے میچ میں 4 اوور میں36 رنز دیے تھے۔ اس اسپیل میں انکے آخری اوور میں انہوں 29 رنز دیے۔ بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے وہاب ریاض نے پہلے 3 اوورمیں 7 رنز دیے تھے۔ اس میں ایک میڈن اوور بھی شامل تھا۔ جب وہ اننگ کا انیسواں اوور کرانے آئے تو جیمس فوکنر اور ٹم ڈیوڈ نے 29 رنز مارے۔ پہلی بال پر جیمس فوکنر نے 3 رنز بنائے جس کے بعدٹم ڈٖیوڈ نے 3 چھکے لگائے۔ اس اوور میں 5 رنز لیگ بائی کے بنے اور ایک وائیڈ بال بھی شامل تھی۔اسلام آؓ باد یونائٹیڈ کے افتخار احمد ویسے تو میڈل آڈر بلے باز ہیں لیگن انہیں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی میں یکم مارچ کو اپنی آف اسپین بولنگ کے جوہر دیکھانے کا موقع ملا تو انہوں نے دو اوور میں28 رنز دیے تھے۔انکے پہلے اوور میںدو رنز بنے جبکہ دوسرے اوور میں26 رنز بنائے گئے۔ پہلی دو بالوں پر سرفراز احمد اور محمد نواز نے ایک ایک رنز لیا جس کے بعد سرفراز احمد نے لگاتار چار چھکے لگائے۔سمین گل نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آؓباد یونائٹیڈ کے خلاف17 جون کو ہوئے میچ میں اپنے تیسرے اوور میں آصف علی اور عثمان خواجہ کو21 رنز دیے تھے جس میں تین چھکے ایک چوکا شامل تھا۔انہوں نے آصف علی کا وکٹ بھی حاصل کیا تھا۔