طلبہ کی مدد کیلیے احساس ایجوکیشن مالی معاونت منصوبے کا آغاز

183

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس ایجوکیشن مشروط مالی معاونت پروگرام (سی سی ٹی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کو پرائمری ایجوکیشن سی سی ٹی پروگرام وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل سے سکینڈری سطح تک بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ یہ پروگرام آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے تمام اضلاع میں شروع کیے جانے کے لیے تیار ہے۔ چاروں صوبوں بشمول جی بی اور اے جے کے نمائندگان نے سکینڈری تعلیم کے لیے وظیفے کو بڑھانے کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ اس بات کی پوری طرح سے توثیق کی گئی کہ احساس پروگرام کے تحت سکینڈری تعلیم سی سی ٹی کے آغاز سے سکول حاضری میں اضافے، سکول نہ جانے والے بچوں بالخصوص لڑکیوں کے اسکول میں اندراج سے ثانوی تعلیم کے مواقع میں تفاوت میں کمی رونما ہوگی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سکینڈری ایجوکیشن سی سی ٹی غریب خاندانوں کو سکینڈری تعلیم کے حصول کے لیے درپیش مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دے گی۔ سکینڈری سطح کے سی سی ٹی پروگرام کا اہتمام احساس وظیفہ پالیسی کے مطابق کیا جارہا ہے جو لڑکوں کے نسبت لڑکیوں کے لیے زیادہ وظیفے کی رقم فراہم کرتا ہے۔
احساس ایجوکیشن پروگرام