ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کامسودہ جاری کردیا

149

اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس رولزمیں ترامیم کامسودہ جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ ایس آراوکے مطابق انکم ٹیکس رولز مجریہ 2002ءکے سیکنڈشیڈول میں پارٹ ٹو ایس کے بعد پارٹ ٹو ٹی الیکٹرونک ریٹرن برائے تنخواہ دارافرادکو شامل کیا جارہاہے۔ ایف بی آر نے تمام متعلقہ شراکت داروں سے 7یوم کے اندر ان ترامیم سے متعلق رائے طلب کرلی ہے۔