حیدرآباد،رکشا ڈرائیوروں کا بھتا مافیا کیخلاف احتجاج

122
حیدرآباد ،رکشا ڈرائیور بھتامافیا کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے سامنے کھڑے رکشا ڈرائیوروں سے پولیس کی نگرانی میں بھتا خور مافیا سرگرم،رکشا ڈرائیوروں نے اسٹیشن تاپریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر درائیور عبدالوحید شاہ، امان اللہ، وسیم، آزف علی ودیگر نے کہاکہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے سوار اٹھانے والے رکشا ڈرائیوروں سے ہر چکر پر بیس روپے کا غیر قانونی بھتہ لیاجاتا ہے جبکہ پولیس بھتا خور اعجاز قریشی، اصغر بلوچ کا تحفظ کررہی ہے انہوںنے کہاکہ اخراجات نکال کر بمشکل تین چار سو روپے دیہاڑی کمانے والے رکشا ڈرائیوروں سے بھتا خوری کے نام پر لاکھوں روپے کمائے جارہے ہیں شہر بھر میں پولیس اوربھتا خور مافیا سرگرم ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔ انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ایس ایس پی ریلوے پولیس سمیت دیگرحکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر ان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔