کورونا کے باعث ترکی کی سیاحتی صنعت کو اربوں ڈالر کا نقصان

147

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا کی عالمی وبا کے تناظر میں عائد سفری پابندیوں کے باعث ترکی کے سیاحتی شعبے کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ ترکی کی معیشت کا انحصار بہت حد تک سیاحت پر ہے۔ 2020ء میں سیاحوں کو سفری پابندیوں کی وجہ سے تعطیلات گھر ہی میں گزارنا پڑی تھیں۔ گزشتہ برس سیاحوں کی تعد ادمیں ایک کروڑ 58لاکھ کمی ریکارڈ کی گئی۔