مراد علی شاہ سندھ کا بجٹ ملکی بجٹ سے بھی زیادہ بتاگئے

344

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پوسٹ بجٹ کانفرنس میں نمبرز کی ہیر پھیر میں الجھ گئے،سندھ کا بجٹ ملکی بجٹ سے بھی زیادہ بتاگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ سندھ نے شارع فیصل سے لے کر شہر بھر کے تمام منصوبے گن گن کر بتا تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کوئی کام نہیں کیا،کام نہ کرنے پر شہر قائد میں اتنی ترقی ہوئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آبی معاہدے میں سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،پانی شکوہ پنجاب سے نہیں ارسا سے ہے جو تقسیم درست نہیں کرتا،سندھ کا بجٹ انہوں نے مسترد کیا جو خود مسترد ہوگئے۔

وزیر اعلی سندھ نے کورونا ویکسین کی کمی کا ذمہ دار بھی وفاق حکومت  کو ٹہراتے ہوئے کہاکہ کورونا ویکسین کی قلت کا ذمہ دار وفاق ہے، وفاقی حکومت نہ تو ہمیں ویکسین خریدنے دیتے ہیں اور نہ ہی ریٹ بتاتےہیں، جس کی وجہ سے سندھ میں کورونا ویکسین کی کمی ہوگئی ہے۔