پاکستان اسٹاک :58 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

161

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 48700پوائنٹس سے گھٹ کر 48600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 12ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ 58.80 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی سیشن کے دوران توانائی ،ٹیلی کا م ،پیٹرولیم ،سیمنٹ سمیت دہگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48842 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کے سبب تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی جس کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس میں 93.52پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 48726.08پوائنٹس سے کم ہو کر 48632.56 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 22.41 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19647.43 پوائنٹس سے کم ہو کر19625.02 پوائنٹس ہو گیا ۔