وقت آگیا ہے، نیٹو جاسوسوں کی طرح سوچنا چھوڑ دے، روس

294

ماسکو: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ نیٹو کے ممبران کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ روس کو دوست ریاستوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں روس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ چیک جمہوریہ اور امریکہ کو اپنا دوست گردانے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر میں مذکورہ بالا پیغام کو دیکھوں تو یہی لگتا ہے کہ نیٹو نے دوست بنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دشمنوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست سے یہ ظاہر ہوتا ہے نیٹو روس کو دوست بنانے کی خواہش رکھتا ہیں۔

ماریہ زاخارووا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے ہمارے مثبت طرز عمل کے باوجود ہمیں غیر ذمہ دار اور خطرناک سمجھا۔ تاہم اب وقت آگیا ہے کہ وہ جاسوسوں کی کہانیوں کی طرح سوچنا چھوڑ دیں ، جسے وہ پابندیاں عائد کرنے کے بہانے استعمال کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اگر وہ ہمارے دشمنوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھیں تو انہیں حیرت نہیں ہونی چاہیے۔