جسارت کے کارکن سید اعجاز علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

431
کراچی: جسارت اسپورٹس اینڈ ری کریشین کلب کی جانب سے سید اعجاز علی کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں سی او او سید طاہر اکبر، مدیر اعلیٰ شاہنواز فاروقی، مدیر مظفر اعجاز ، نیوز ایڈیٹر سید حسن احمد ، اسپورٹس صفحہ انچارج سید وزیر علی قادری اور دیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت نصف صدی سے صحافت کی دنیا میں خدمات انجام دے رہا ہے اور کارکنان اس کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کے بغیر کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار سی او او طاہر اکبر نے جسارت کے کارکن سید اعجاز علی شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں کیا جس کا اہتمام جسارت اسپورٹس اینڈ ریکریئشن کلب نے کیا تھا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر اور اسپورٹس صفحہ انچارج سید وزیر علی قادری نے کہا کہ جسارت میں تمام افراد ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہم سب آج اسی لیے اپنے ساتھی کو رخصت کو کررہے ہیں۔ اعجاز علی کا کہنا تھا کہ میری فیملی کراچی سے راولپنڈی شفٹ ہورہی ہے اس لیے مجھے رخصت لینی پڑی۔ میں نے جتنا وقت گزارا وہ میرے لیے اثاثہ ثابت ہوگا۔ مدیر اعلی شاہنواز فاروقی، مدیر مظفر اعجاز، نیوز ایڈیٹر سید حسن احمد ، امین میمن، روئوف میمن و تمام کارکنان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔