فائنل جیت کرپی ایس ایل ٹرافی حاصل کرینگے،بین ڈنک

230

ابوظبی(جسارت نیوز)لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے گزشتہ سیزن میں بھی ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے اس مرتبہ مزید آگے جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ابوظبی میں لاہور قلندرز نے اب تک کھیلے جانے والے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اس وقت لاہور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر موجود ہے، ٹاپ ٹو کو مکمل کرکے فائنل کھیلنا ہے اور اصل ہدف ٹرافی اٹھانا ہے۔دوران گفتگو بین ڈنک بھی ٹاپ کلاس اسپنر راشد خان کے معترف نکلے، ان کا کہنا تھا کہ راشد خان ٹاپ کلاس بولر ہیں وہ کئی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں، ان کی کارکردگی میں تسلسل پایا جاتا ہے ان کا ٹیم میں ہونا مفید ہوتا ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ راشد خان ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں۔بین ڈنک کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں ،پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔بین ڈنک ابوظبی میں میچز کے آغاز سے قبل وکٹ کیپنگ پریکٹس کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے ان کے ہونٹ پر6 ٹانکے لگے لیکن بین ڈنک نے پہلے دونوں میچز میں کھیلے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ہو چکی ہے۔