خطرے کے ارتقا کی وجہ سے بہترین تربیت ناگزیر ہے‘ آرمی چیف

230

راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطرے کے ارتقا کے مطابق حقیقت پسندانہ اور مستقبل کی تربیت لازمی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور کوٹلی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ میں کور لیول وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ جنرل باجوہ کو پیرامیٹرز کی منصوبہ بندی اور مشق کے طریق کار کے بارے میں بتایا گیا جس کو آرمی چیف نے سراہا۔ سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کور لیول فیلڈ مشق ’’تکسیرِ جبل‘‘ کے اختتام پر کوٹلی کے قریب فیلڈ ٹریننگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔ کوٹلی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آ رمی چیف کا استقبال کیا۔