ایف آئی اے کی 1143اسامیوں کیلیے 8لاکھ درخواستیں

99

اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے کی 1143اسامیوں کے لیے ابھی تک 8 لاکھ سے زاید درخواستیں موصول ہوچکی ہیں‘ جاب پورٹل کے بار بار غیرفعال اور ہینگ ہونے کی شکایات پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میںتوسیع کردی ہے۔ ہفتے کو وزیر داخلہ نے جاب ویب پورٹل پر غیر معمولی لوڈ کے باعث پورٹل کے بار بار غیر فعال اور ہینگ ہونے کی عوامی شکایات پر احکامات جاری کردیے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کی 1143 اسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ گریڈ ایک سے 15 تک کی اسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14جون سے بڑھا کر21جون کردی ہے‘ اب تک ایف آئی اے کی 1143 اسامیوں کے لیے 8 لاکھ سے زاید درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔