کراچی میں رواں برس بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

440

کراچی: رواں سال مون سون کی بارشیں جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے  کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مون سون کی بارشیں 27سے 30جون کے دوران ہونے کی متوقع ہے، مون سون کا دورانیہ جولائی تا ستمبر 3 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہاکہ پنجاب ، آزاد کشمیر، کے پی کے کے پہاڑی علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے، پہاڑوں سے برف پگھلنے کے باعث بالائی انڈس بیسن میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا، جس کے بعد  بارشوں کے باعث پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی کافی مقدار جمع ہوگا۔