شفاف انتخابات کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے‘ فواد چودھری

221
راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری انصاف لائرز فورم کے ارکان سے ملاقات کے دوران خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں اور پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لائرز فورم راولپنڈی اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل اور ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عمران خان سے وابستہ ہے ، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے ۔