وفاقی بورڈ: نویں تا بارہویں امتحانات 10 تا 31 جولائی ہونگے

361

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے کہاکہ نویں تا بارہویں کے امتحانات 10 سے 31 جولائی تک ہوں گے۔ بارہویں اور دسویں کے امتحانات پہلے ہوں گے۔ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر بچے جامعات میں داخلہ لے سکیں گے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد نویں اور گیارہویں کے امتحانات ہوں گے۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ میٹرک کے 767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امیدوار 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سلیبس بھی کم کیا ہے، طلبا کا تمام دار و مدار اختیاری مضامین پر ہوتا ہے، ریگولر طلبا کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ نے کہا کہ جو بچے دوبارہ ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان بھی اسی طرح ہوگا، ان بچوں کی ڈیٹ شیٹ نویں اور گیارہویں کے ساتھ جاری ہوگی۔