امریکا کو اڈے سے متعلق فیصلہ وزارت خارجہ کریگی‘ گورنر پنجاب

160

لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ امریکا کو اڈے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وزارت خارجہ ہی کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا اور میں نے انہیںکہا کہ ہم آپ کو اپنے اڈے دیتے ہیں تو آپ وہاں سے ڈرون حملے کرتے ہیں۔ افغانستان کی صورتحال سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں امریکی سیاستدانوں کو بتایا افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہےں۔ انہوںنے کہا کہ دورہ¿ امریکا میں کشمیر کا مقدمہ بھی لڑنے کی کوشش کی۔دریں اثنا گور نر پنجاب چودھری محمدسرور سے سینئر صوبائی وزیرعبد العلیم خان نے ملاقات کی، جس میں گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اسلامو فوبیا کے خلاف دنیا میں امت مسلمہ کی تر جمانی کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر نا ملک میں دھاندلی کی حمایت کر نے کے مترادف ہوگا۔ انشااللہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔