پنجاب کو تباہ کرنے کےلیے عثمان بزدار کو مسلط کیا گیا، عظمی بخاری

209

لاہور (آن لائن) مسلم لےگ (ن) کی پنجا ب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو تباہ کرنے کےلیے عثمان بزدار کو مسلط کیا گیا، 3برسوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، حساب دیے بغیر نہیں جانے دیں گے، بزدار صاحب پنجاب کے لوگوں کے اربوں کھا کے اپنے قصیدے پڑھنا،یہ آپ لوگ ہی کر سکتے ہیں۔پی ڈی ایم،نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید آپ کا لیول نہیں،اپنے قد کے مطابق خبر لکھوایا کریں،شہبازشریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی عثمان بزدار نے پنجاب کو بھی فقیر بنادیا،آپ ایسے نالائق ہیں کہ وفاق سے اپنے حصے کا پیسہ وصول نہیں کرسکے،چلے ہیں پنجاب میں ترقی کروانے،عثمان بزدار کوپنجاب پر مسلط ہی تباہی اور بربادی کے لیے کیا گیا۔ اپنے بےان مےں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف دور کے تمام منصوبوں کو بریک لگ چکی ہے۔عوامی فلاح کے منصوبوں کے فنڈز روک کر آپ بہت بڑا تیر مار رہے ہیں۔