نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز کے قریب

144

لندن(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز ٹام لیتھم کو ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 12 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف آج جمعرات سے ایجبسٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 29 سالہ لیتھم اب تک 57 ٹیسٹ کی 99 اننگز میں 3988 رنز بنا چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایک اننگز میں ان کا بہترین اسکور 264 ناٹ آئوٹ ہیں۔