عراق: 643 لاپتہ افراد، انٹرنیشنل ایمنسٹی کا حکومت سے اہم مطالبہ

269
عراقی دارالحکومت بغداد میں 26 اکتوبر 2019 کو پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے ممبران

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراقی حکومت سے 643 گمشدہ مردوں اور لڑکوں کی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن  643 مردوں اور لڑکوں کی گمشدگی کی تفصیلات مہیا کرے جنہیں پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) نے 2016 میں فلوجہ شہر میں داعش کیخلاف کیے گئے آپریشن کے دوران اغوا کیا تھا۔

رائٹس واچ ڈاگ نے واقعے کے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ 3 جون کو ، جب ہزاروں مرد ، خواتین اور بچے ‘انبار’ خطے سے فرار ہو رہے تھے ، اُس وقت پی ایم ایف کی وردی پہنے ہوئے مسلح افراد کا ایک گروپ وہاں آن پہنچا۔ گواہوں کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے ایک اندازے کے مطابق  تقریباً 1،300 مردوں اور لڑکوں کو زبردستی اپنے خاندانوں سے علیحدہ کرکے کھڑا کردیا۔

غروب آفتاب کے وقت کم از کم 643 مردوں اور لڑکوں کو بسوں اور ایک بڑے ٹرک پر سوار کیا گیا جن کا ابھی تک کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ جبکہ باقی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ واقعے کے دو دن بعد عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی قائم کی تھی لیکن ایمنسٹی کے مطابق کمیٹی اب تک کوئی رپورٹ عوامی سطح پر نہیں لائی ہے۔