پی ایس ایل 6: جنوبی افریقن کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے

247

(سید وزیر علی قادری) پی ایس ایل 6 میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقن کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، رائیلی روسو اور کیمرون ڈیلپورٹ شامل ہیں، ہرشل گبز اور قومی  آل راؤنڈر محمد نواز بھی جنوبی افریقا سے یو اے ای پہنچ گئے۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سے ابوظبی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، براڈکاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مسافر یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں۔

 بھارت سے تعلق رکھنے والے 8 براڈکاسٹرز بھی یو اے ای پہنچ چکے،دوسری  طرف پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 5جون سے متوقع ہے تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری نہیں کیا ۔

یہ ہی نہیں جو کھلاڑی ویزے کے انتظار میں کراچی اور لاہور میں موجود ہیں ابھی تک ان کی روانگی عمل میں نہیں لاجاسکی، دوسری طرف پی ایس ایل میں شامل فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو چاک و چوبند رکھنے کے لیے ہوٹل میں اپنے کمروں اور جہاں تک ان کی رسائی ہے اس میں  فٹنس کے لیے مشقیں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے کئی گھنٹوں قرنطینہ میں رہتے ہویے اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہویے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے مختلف انداز میں مشقیں کیں جن میں جمپنگ ،پش اپس ودیگر مشقیں شامل ہیں ۔