آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پلینگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا

235

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پلینگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتہمپٹن میں شیڈول بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان 18 سے 22 جون تک شیدول میچ میں ایک ریزور ڈے  رکھا گیا ہے، جس کا مقصد بھارت اور نیوزی لینڈ کے اس تاریخی میچ کو فیصلہ کن بنانا ہے، اگر پھر بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا تو دونوں ٹیموں کومشترکہ چیممپئن قراردیا جائیگا۔

میچ میں گریڈ ون ڈیوک بال کے ساتھ امپائرز کو بہتر فیصلوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی میسر ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کی پلینگ کنڈیشنز میں ہونے والی دوسری تبدیلیوں کا بھی اس میچ میں اطلاق ہوگا۔