‏ سورج (کل)خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

501

کراچی:  ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی پروفیسر جاوید اقبال نے  سورج کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، دوپہر 2 بج کر 18منٹ پر 90درجے پر ہوگا، جس کے بعد خانہ کعبہ کا وقتی طور پر سایہ ختم ہوجائے گا۔

ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ ، یورپ ، چین ، روس  اور مشرقی ایشیا کے لیے قبلے کی درست سمت تعین کی جاسکے گی۔

ماہرین فلکیات کا مزید کہنا تھا کہ زمین کے محور کے جھکاؤ کی وجہ سے “زیرو شیڈو” نامی آسمانی رجحان ہر سال کعبہ پر دو بار ہوتا ہے،لوگ زمین میں عمودی طور پر لکڑی کی چھڑی رکھ کر کعبہ کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں، قبلہ کی سمت چھڑی کے سائے کے عین مقابل ہوگی۔