جماعت اسلامی ضلع خیرپورکے امیر مولانا ثنا اللہ جونیجو کے چچا انتقال کرگئے

120

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو، نائب قیم صوبہ مولانا حزب اللہ جکھرو نے جماعت اسلامی ضلع خیرپورکے امیر مولانا ثناء اللہ جونیجو کے چچا کی وفات پر خیرپور جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین ۔ علاوہ ازیں مولانا حزب اللہ جکھرو نے امیر ضلع شکار پور عبدالرحمن منگریو کے ہمراہ مدئجی میںجماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن عبدالفتاح میرزادہ کی وفات پر ان کے بھائی مولانا عبد الستار میرزادہ سے تعزیت کا اظہار کرتے دعا کی کہ اللہ تعالی جنت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین ۔