وہاب ریاض آئندہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلیے پرامید

194

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض آئندہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پرامید ہیں اور ٹیم میں واپسی کے لئے بھرپور محنت کر رہے ہیں، میں ہمیشہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے کوشاں ہوں، اسی لئے میں ہمیشہ پرفارمنس اور محنت کر رہا ہوں۔ اگرپی ایس ایل کے میچز ہوتے ہیں تو میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کروں گا۔ میری خواہش ہے کہ ورلڈ کپ کھیلوں اور پورا ٹورنامنٹ جیتنا چاہتا ہوں۔ گفتگو کے دوران وہاب ریاض نے سلیکشن پالیسی پر بھی روشنی ڈالی اور متعدد بہتریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے لئے کیا جاسکتا ہے وہاب ریاض نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے کردار کی بھی حمایت کی، ہر ایک کی اپنی اپنی رائے ہے۔ میرے خیال میں ایک ٹیم اجتماعی پرفارمنس کی وجہ سے جیتتی ہے۔ اگر آپ میرے کیریئر کو دیکھیں تو میں نے بہت ساری چیزیں حاصل نہیں کیں۔ میرا کیریئر صرف ایک یا 2 سپیل پر مبنی نہیں ہے۔