ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

223

مظفر آباد (آن لائن) افواج پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا ۔تفصیلات کے مطابق 25 فروری 2021ء کی سیز فائر انڈر اسٹینڈنگ کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ ہونے پر وہاں بسنے والے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے ‘بچے اسکولوں کو اور لوگ معمول کی زندگی کی طرف بلاخوف لوٹ آئے ہیں‘ لائن آف کنٹرول پر معاشی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔