اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 3 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

458

غزہ: مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے بعد صہونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی  پر فضائی حملے کیے ہیں ، جس کے نتیجے میں تین بچے سمیت 9 فلسطینی شہید  اورمتعدد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جاری مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے مزید جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  شمالی غزہ میں فضائی حملے کیے جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یروشلم پر راکٹ سے حملے کیے تاہم ان راکٹ حملوں میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ، اسرائیل نے پارلیمنٹ کو خالی کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی شیلنگ ، ربڑ کی گولیوں اور واٹر کینن کے بے دریغ استعمال سے 7سو سے زائد فلسطینی زخمی اور کئی نمازی شہید ہوگئے تھے۔