رافیل نڈال کو میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست

165

میڈرڈ(جسارت نیوز)میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں الیگزینڈر زویرو نے رافیل نڈال، ڈومنک تھیم نے جان ازنر، میٹیو بریٹینی نے کرسٹین گارین اور کیسپر روڈ نے الیگزینڈر ببلک کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے عالمی نمبر دوا سپین کے رافیل نڈال کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا اسکور 4-6 اور 4-6رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 3 آسٹریا کے ڈومنک تھیم نے امریکا کے جان ازنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اٹلی کے میٹیو بریٹینی نے چلی کے کرسٹین گارین کے خلاف 7-5 ، 3-6 اور 0-6 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ناروے کے کیسپر روڈ نے قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک کو کو بآسانی 5-7 اور 1-6 سے ہرایا اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔