محمد راشد رمضان کرکٹ، ینگ پاک فلیگ فائنل میں

524

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیلکن اسپورٹس کے زیرِ اہتمام اور کینڈی لینڈ کے تعاون سے آل کراچی محمد راشد رمضان کلر کٹ کر کٹ ٹورنامنٹ کے دووسرے سیمی فائنل میںینگ پاک فلیگ کلب ملیر زون چار نے یونائیٹڈ اسپورٹس زون ٹو کو باآسانی 110رنز سے شکست دیکر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا،میچ کی خاص بات دانیال قائم خانی کو آل رائونڈ کھیل،محمد نافع کی نصف سنچری،سعید نواز،عقیل ڈوگر کی عمدہ بیٹنگ اور عاطف مقبول،زین انور اور فاذ اللہ کی عمدہ بولنگ تھی، رفاع عام جم خانہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے ینگ پاک فلیگ کلب نے مقررہ18اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 228رنز کا ٹارگٹ دیا، دانیال قائم خانی نے80رنز،محمد نافع نے 62اور عقیل ڈوگر نے 46رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فاذ اللہ نے دو وکٹ حاصل کی، جواب میں یونائیٹڈ اسپورٹس 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سعید نواز38،حمزہ خان28اور حسن جعفری نے19رنز بنائے،عاطف مقبول، دانیال قائم خانی،زین انور نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،دوسرے سیمی فائنل میچ کے اختتام پر عتیق صدیقی گولڈ میڈ لسٹ اسپورٹس آرگنائزر نے دانیال قائم خانی کو ایک ہزار مین آف دی میچ ایوارڈ اور محمد نافع کو ایک ہزار اسپیشل انعام دیا،اس موقع پر دانش جمیل ٹورنامنٹ سیکریٹری، نوید ضمیر،عمران محمد ،کمنٹیٹر جاوید خلیل بھی موجود تھے۔