امتحانات سے متعلق حکومت کااہم اعلان

360
فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 9ویں اور گیاہویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے،امتحانات سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کلاس 9 اور 11 کے امتحانات سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں، اجلاس میں طے کیا گیا تھاکہ امتحانات کی تاریخوں اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ عید ‏‏کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں نویں ، دسویں اور گیارہویں ، بارہویں کے امتحانات منسوخ کرکے بچوں کو پرموٹ کیا گیا تھا۔