نجی اسکولوں کا فیس میں کمی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

142

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کل سماعت کیلیے مقرر کردیا ہے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔ وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے اپریل، مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا تھا۔
نجی اسکولز