نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی، فردوس عاشق

198
لاہور: وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی فرودس عاشق اعوان گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کررہی ہیں

لاہور(آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی، انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر ن لیگ نے دھاندلی زدہ سیاست کا پردہ چاک کیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ہمیشہ سے دھاندلی زدہ نظام ہی پسند رہا ہے، پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے، کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وتیرہ ہے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کا جتنا جنم ہوا اتنی ہی جلدی جنازہ اٹھا، جعلی راجکماری اور ا سٹپنیوں کی سیٹی گم ہوچکی ہے۔