عمران حکومت نے بھی پسپائی و رسوائی کا راستہ منتخب کیا‘طارق سلیم

341

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، کٹھ پتلی حکمرانوںکی وجہ سے یورپی یونین نے ایٹمی ریاست کو ڈکٹیشن دی۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف کے بعد عمران خان حکومت نے بھی پسپائی اور رسوائی کا راستہ منتخب کیا، جس سے یورپی یونین سمیت دیگر عالمی طاغوتی قوتیں ڈومور کا مطالبہ کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طارق سلیم نے کہاکہ ناموس رسالتؐ کا تحفظ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت وزرا کی فوج اپنی ذمے داریاں پوری کرتی تو عالمی سطح پر پاکستا ن تنہائی کاشکار نہ ہوتا۔ اس سے قبل کشمیر ایشو پر بھی وزارت خارجہ نے موثر کردار ادا نہیں کیا، جس سے بھارت کو کھلی چھوٹ ملی۔ علاوہ ازیںڈاکٹر طارق سلیم نے ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلوص اور سچی نیت سے معمولی چیز بھی اللہ کے ہاں بہت وزن رکھتی ہے۔ ڈونر کانفرنس میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی تاجر راہنما محمد کاشف چودھری، سید عزیر حامد ، سمیت دیگرذمے داران اوربزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے لیے1کروڑ88لاکھ کی ڈونیشن کااعلان کیا گیا۔