ایس ایس پی سید جنید ارشد کیخلاف ریفرنس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی

130

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے ایس ایس پی سید جنید ارشد کے خلاف آمدن سے زاید اثاثے بنانے کے ریفرنس پر سماعت 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔