ترکی کا فضائی دفاعی نظام حصار اے کا کامیاب تجربہ

83

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام حصار اے نے خود مختار لانچنگ سسٹم کی مدد سے ایک طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ تُرک وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لو الٹیٹیوٹ ائر ڈیفنس میزائل سسٹم حصار اے منصوبے کے دائرہ کار میں پیر کے روز خودمختار میزائل لانچنگ سسٹم سے میزائل فائر کرکے ہدف طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا یا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی دفاعی شعبے میں خود مختاری کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔