آن لائن جمناسٹک ٹریننگ کور س میں قومی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی

236

پشاور(جسار ت نیوز) نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ آن لائن جمناسٹک ٹریننگ وکوچنگ کورس میںپاکستانی کھلاڑیوں وکوچز کی شاندارکارکردگی ،نمایاں پوزیشن حاصـل کرکے پاکستان کی عزت وشان بڑھادی ۔کورس میں پاکستان بھرکے کوچز وکھلاڑیوں نے بہترین کارکرد گی پرستائشی اسناد حاصل کیں،جوزیادہ ترکھلاڑیوں نے ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس اسفیدیارخٹک کے ہاتھ سے وصول کیں ہیںکورس کے حوالے سے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواکے جمناسٹک کوچ سبزعلی نے بتایاکہ جمناسٹک ٹریننگ وکوچنگ کورس میں پاکستان کے علاوہ انڈیا،جاپان ،انڈونیشیاء ملائیشاء چین سمیت 70سے زائد ممالک کے دوسوسے زائد کوچز وکھلاڑیوںنے شرکت کی اورکورس سے بھرپور استفادہ حاصل کیاپاکستان بھر اورخاص کرصوبہ خیبر پختونخوا کے سے بھی میرے علاوہ متعدد کھلاڑیوں نے حصہ لیاجن میںنیشنل وانٹرنیشنل کھلاڑی عدنان، نعمان،زکریا،اسرار،عامراللہ،شہاب، سید وقارشاہ، ہمزاللہ،اسداللہ ،محمدعمروغیرہ شامل تھے اورسب اللہ کے فضل وکرم سے کامیاب رہے انہوںنے بتایاکہ کوچنگ وتربیتی کورس سے ہمارے کھلاڑیوں اوکوچز کوجمناسٹک کے مختلف اسٹائلز کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کازبردست موقع ملاہے اوران کومستقبل میں کورسزسے بہت فائدہ حاصل ہوگا۔