سندھ بھر سے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے صوبے بھر سے 341 لاپتا افراد کی نئی فہرست سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔پولیس نے لاپتاافراد کی نئی فہرست تیار کرکے عدالت پیش کردی ہے جس کے مطابق کراچی رینج سے 307، حیدرآباد سے 17 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ سکھر رینج سے 9، لاڑکانہ سے 7 اور میرپورخاص سے ایک شہری کی گمشدگی کی رپورٹس ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے ویسٹ زون سے 128، ایسٹ زون سے 60 افراد تاحال لاپتا ہیں۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے کوشش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔