سعودی عرب سے پاکستان کیلئے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

350

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے، سعودی عرب سے پاکستان کیلیے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائر لائن سیرین ائر نے سعودی عرب سے پا کستان کے لیے 6خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ سرین ائر سعودی عرب کے لیے جدید ائر بس 330 طیارے استعمال کر ے گا۔اس حوالے سے سیرین ائر سی ای او صفدر ملک کا کہنا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد، جدہ سے اسلام آباد، جدہ لاہور کیلیے خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کے لیے 7مئی 9مئی اور 12مئی کو پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ جدہ سے لاہور کے لیے 8 اور 11مئی کو پروازیں روانہ کی جائیں گی۔سی ای او صفدر ملک نے بتایا ہے کہ سرین ائر جدہ سے اسلام آباد کے لیے 10مئی کو پرواز آپریٹ کر ے گی۔پاکستان سے فیری فلائٹ سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ سیرن ائر کی بکنگ آفس سے ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی۔سیرین ائر سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد ہم وطنوں کو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے تا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔