کشمیر: والدین کا اپنے 2 ماہ کے بچے کے ساتھ شرمناک سلوک

465

کورونا وائرس وبا نے جہاں دنیا بھر میں ایک خوف کی فضا قائم کی ہے وہیں انسان کے فطری جذبات اور احساسات کی دھجیاں بھی بکھیر کر رکھ دی ہیں۔

جموں و کشمیر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے سُن کر یقین نہیں آتا کہ کوئی والدین اپنی اولاد کے ساتھ ایسا بھی کرسکتے ہیں۔ جموں کے شری مہاراجا گلاب سنگھ اسپتال میں والدین نے کوروناوائرس سے جاں بحق ہونے والے اپنے دو ماہ کے بچے کو اسپتال میں ہی لاوارثوں کی طرح چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

اسپتال کے سپرنٹینڈٹ ڈاکٹر دارا سنگھ کے مطابق دو ماہ کے اس بچہ کو اتوار کو صبح کے وقت والدین نے اسپتال میں داخل کیا تھا۔ بچہ دل کے عارضے کے علاوہ کئی اور بیماریوں میں مبتلا تھا۔ ڈاکٹر نے معالجہ شروع کیا لیکن تمام کاوش رائیگاں ثابت ہوئیں اور بچہ رات کو 8 بجے انتقال کرگیا۔

ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ ہم نے اسی وقت بچے کا کوروناوائرس ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا۔

دارا سنگھ کے مطابق ہم نے بچے کے والدین سے گزارش کی کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کیلئے متعلقہ سینٹر پر چلے جائیں جس پر والدین نے کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ ٹیسٹ کہاں کروایا جاتا ہے اور وہ چلے گئے لیکن پھر واپس پلٹ کے نہیں آئے۔

میڈیکل سپرنٹینڈٹ نے بتایا کہا کہ والدین کے دئے ہوئے موبائل فون نمبر پر بھی ان کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس کی مدد سے بھی والدین کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوپائی ہے اور 2 ماہ بچے کی لاش اسپتال میں ہی موجود ہے۔