اسرائیل میں تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 44 ہلاک

447

تل ابیب: اسرائیل میں ایک تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر تقریب کے دوران پیش آیا جہاں 10 ہزار سے زائد لوگ جمع تھے۔

رپورٹس کے مطابق تقریب میں بم کی موجودگی کی اطلاع عام ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نیتجے میں 44 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق بم کی موجودگی کی اطلاع جھوٹی تھی۔