این اے 249 : ن لیگ کا پلڑا بھاری، پی ٹی آئی چھٹے نمبر

493

کراچی: این اے 249 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 2ہزار 7 سو 78 ووٹ لے کر اب تک آگے ہیں۔

این اے 249 ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 57 کے نتائج موصول ہوئے ہیں، جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل2ہزار 7سو 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اورکالعدم ٹی ایل پی کے نذید احمد2ہزار3سو43ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ایس پی کے مصطفی کمال 1ہزار 9سو78ووٹ لے کر چھوتھے نمبر ، ایم کیو ایم کے حافظ محمد مرسلین 1ہزار 6سو53ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر سب سے آخری نمبر پر تحریک انصاف کے امجد آفریدی 1ہزار4سو43ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 10فیصد سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ ہونے پر ری پولنگ کا قانون موجود ہے، ڈالے گئے ووٹوں  میں 5فیصد ووٹ خواتین کا ہونا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب پاکستان تحریکِ انصاف کے فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے پر ہو رہے ہیں جبکہ فیصل واؤڈا سینیٹر منتخب ہونے پر قومی اسمبلی کی اس نشست سے مستعفی ہوئے تھے۔