بھارت؛ مردہ خانے بھر گئے، ایک ایمبولینس میں 22 لاشیں

607

بھارت میں کورونا سے تباہ کاریاں جاری ہیں، مہاراشٹر کےعلاقےامباجوگائی میں گاڑیاں کم پڑگئیں،ایک ایمبولینس میں22 لاشیں لےجانی پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطاق گجرات کے شہر سورت کےاسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے آکسیجن سپلائی بحال ہونےتک نئےکورونامریض اسپتال میں داخل نہیں کیےجائیں گے آکسیجن قلت سےسورت کےاسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزارمریضوں کوخطرہ ہے۔

بھارت کے شہر پٹیالہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 31 افراد ہلاک ہوئے۔ بڑی تعداد میں کوروناسے اموات ،پٹیالہ سول اسپتال کے مردہ خانے میں جگہ کم پڑ گئی کئی لاشیں پٹیالہ کے اسپتال کے باہر کھڑی ایمبولینس میں رکھی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے  کہ مہاراشٹرمیں کورونامریض بڑھنےپرمقامی طبی انفرااسٹرکچرپردباؤبڑھ گیا، کرناٹکا میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں 10 مئی تک برقرار رہیں گی، ریاست کرناٹکا میں آج سے 14 روز کا لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کوروناکی صورتحال پرعالمی ادارہ صحت  نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت  میں بڑی تعداد میں لوگوں کے اسپتال  جانے سے  مسائل پیداہورہے ہیں،  کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی گھر میں رہتےہوئےبھی کیئر کی جاسکتی ہے بھارت کیلئے 4ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز بھجوانے کیلئےکام کررہےہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بھارت میں کوروناکی تین اقسام موجود ہیں، بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کا سبب تین اقسام بھی ہوسکتی ہیں بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل بھی کوروناپھیلانےمیں شامل ہیں۔