جرمنی: سخت لاک ڈاؤن میں نئے قوانین کا اضافہ

219

برلن (رپورٹ: مطیع اللہ) جرمنی کی 16 ریاستوں نے کورونا وائرس کے تناظر میں لاک ڈاؤن میں سخت تبدیلیاں لانے پر اتفاق کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق برلن میں نئے قواعد کا اطلاق کردیا گیاہے اور رات 10بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیورہے گا۔ اس دوران اسکولوں،ڈے کیئر سینٹر، دکانوں اور تفریحی مراکز کو مزید محدودکردیا گیاہے۔ وبا سے حفاظتی قانون کے تحت مخصوص اقدامات کی فہرست جاری کی گئی ہے،جس کی رو سے کسی علاقے میں 100سے زائد کیس ہوجانے پر وہاں پابندیوں اور سخت لاک ڈاؤن کا اطلاق کردیا جائے گا۔ شہریوں کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی اور جنازے میں 30 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوں گے۔ نیا لاک ڈاؤن 30 جون تک جاری رہے گا۔ ادھر چانسلر انجیلا مرکل نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں نافذ کی جانے والی نئی پابندیوں کا احترام کریں۔ اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ نئے قواعدسخت ہیں۔