افغانستان میں حملے حکومتی عہدیدار سمیت 5ہلاک

282

کابل/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز) افغان صوبے پراون اور غور میں حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں 3 طالب علم اور پولیس اہلکار سمیت حکومتی عہدیدار شامل ہے۔ پہلا واقعہ صوبے غور میں پیش آیا جہاں طالبان نے گاڑی روک کر 4 افراد کو گولیاں ماردیں جب کہ پراون میں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب امریکی سینیٹر کرس وین ہالن کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدے میں پاکستان کی کلیدی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، پاکستان اور افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کا بل پارلیمنٹ میں پیش کروں گا۔کرس وین ہالن نے سیمینارسے خطاب میں کہاکہ طالبان کا معاہدے سے نکلنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ افغان امن معاہدے کی کامیابی پاکستان سے مشروط ہے، پاکستان کے ساتھ مضبوط روابط پر یقین رکھتا ہوں، پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔