رضا فلاح زادہ القدس فورس کے نئے نائب سربراہ مقرر

219
القدس فورس کے نئے نائب سربراہ رضا فلاح زادہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے محمد رضا فلاح زادہ کو بیرون ملک عسکری کارروائیوں کی ذمے دار القدس فورس کا نیا نائب سربراہ مقرر کردیا۔ ان کی تعیناتی القدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر محمد حجازی کی وفات کے بعد سامنے آئی ہے۔ محمد حجازی دل کے عارضے میں مبتلا تھے، جس کے باعث اتوار کے روز ان کا انتقال ہوا تھا۔ وہ 1980ء سے 1988ء تک ایران عراق جنگ کے دوران میں کیمیائی ہتھیاروں کے ایک حملے میں متاثر ہوئے تھے، جو بعد میں ان کے مرض میں اضافے کا سبب بنا۔ رضا فلاح زادہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ القدس فورس کے نائب رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔