روس کے جنگی جہازوں کی بحیرۂ اسود میں مشقیں جاری

118
بحیرۂ اسود: روس کے جنگی جہاز کشیدہ صورت حال کے تناظر میں مشقیں کررہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے جنگی جہاز نے بحیرہ اسود میں مشقیں شروع کردیں۔ بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق موسم سرما کے تربیتی پروگرام کے تحت 20 سے زائد جنگی جہاز بحیرہ اسود میں مشقیں کر رہے ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں جدید لڑاکا طیارے اور فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس نے جنوبی فوجی علاقے کے 50 سے زائد جنگی طیاروں کو کریمیا میں متعین کر دیا ہے۔ وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں کے مراکز میں مشقیں کی جائیں گی۔ شوئیگو نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے دوران رواں ماہ 4 ہزار 48 فوجی مشقیں کریں گے۔