کالعدم تحریک لبیک کا لاہور میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

366

لاہور: قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے بعد کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور میں کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی رہنماؤں نے لاہور میں جاری دھرنا ختم کرنے کا ‏اعلان کر دیا۔ یہ اعلان شفیق امینی سمیت شوریٰ ارکان نے کیا۔ شفیق امینی نے کہا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے وعدہ پورا کیا جب کہ دیگر معاملات میں بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

مولانا قاضی محمود اعوان نے کہا کہ قرارداد پیش ہوگئی ہے اس لیےاحتجاج ختم کر دیں، کارکنوں سے ‏گزارش ہے سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

پارٹی رہنماؤں کے اعلان کے بعد کارکنوں نے واپس جانا  شروع کردیا ہے۔