برطانیہ نے بھارت کو کرونا ریڈ لسٹ میں ڈال دیا، سفری پابندیاں عائد

288

لندن: برطانیہ نے بھارت میں بڑھتے کرونا کیسز کے پیش نظر اس کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں کرونا کے کیسز تشویش ناک حد تک بڑھنے کے باعث برطانوی سائنسدانوں نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد برظانوی حکومت نے بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندیاں لگادی ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی شہری برطانیہ نہیں آسکے گا، بھارت سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی، بھارت سے برطانیہ جانے والے دس روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کرونا کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ دو لاکھ اکسٹھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 15 سو سے زائد افراد جان سے گئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔